۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر / همایش بین المللی قره باغ، 17 ربیع برترین گفتمان در مورد قره باغ

حوزہ/ قرہ باغ کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد حوزہ علمیہ قم کے شعبۂ انتظامی امور کے زیر اہتمام ہوا۔ یہ کانفرنس ایران کے مذہبی شہر قم المقدسہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں ایرانی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر قم میں قرہ باغ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کا اہتمام حوزہ علمیہ کے شعبہ انتظامی امور نے کیا تھا۔ یہ کانفرنس شہر قم میں عالمی کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی۔ جس میں بعض شخصیات نے حضوری طور پر شرکت کی اور بعض دوسری شخصیات نے آن لائن خطاب کیا۔ اس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کے لیے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس کانفرنس میں مراجع کے پیغامات بھی پڑھ کرسنائے گئے اور اس کے علاوہ سربراہ حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی، رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی، ایران کے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر عراقچی، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محسن رضائی اور جمہوریہ آذربائیجان کی بعض شخصیات نے خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .